گھر سے نکلنے اور گھر میں دا خل ہونے کا طریقہ



حضرت مالک الاشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جب کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہو تو اسے چا ہئے کہ یہ کلمات پڑھ لے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْأَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلِجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ ،بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْناَ،وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا، وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّناَ تَوَ کَّلْناَ پھر اپنے گھر والے کو سلام کرے۔[سنن ابو داؤد،حدیث: ۵۰۹۶ ]
نوٹ: اگر یہ دعا یاد نہ ہو تو کم ازکم ـ’’ بسم اللہ الر حمٰن الر حیم‘‘ ہی پڑ ھ لے۔پھر اپنے گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوں۔ کیو نکہ بسم اللہ الر حمن الر حیم پڑ ھ لینے کی بر کت سے شیطان گھر میں نہیں آتا ہے۔(صحیح مسلم ،حدیث :۲۰۱۸)اور گھر میں داخل ہوتے وقت گھر والوں کو سلام کرنے سے گھر میں بر کتیں ہوتی ہیں۔[ترمذی،حدیث: ۲۶۹۸]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا کہ:جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑ ھ لیتا ہے۔ بِسْمِ اللّٰہ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۔ تو وہ ہر قسم کی پر یشانیوں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور شیطان اس سے الگ ہو جاتا ہے۔[سنن ابو داؤد،حدیث:۵۰۹۵]





متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام وآداب تیل،خوشبو اور کنگھی کے مسائل وآداب انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن